ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے بغیر گارڈ کے ٹرین چلانے کے لیے ای او ٹی ٹی آلات خرے گا

ریلوے بغیر گارڈ کے ٹرین چلانے کے لیے ای او ٹی ٹی آلات خرے گا

Thu, 11 May 2017 10:48:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )انڈین ریلوے بغیر گاڈرے کے 1000ٹرینوں کے آپریشن کے لیے ترقی پسند آلات خریدنے کے لیے 100کروڑ روپے تک کا عالمی ٹینڈر جاری کرے گا۔واضح رہے کہ اینڈ آف ٹرین ٹیلی میٹری(ای او ٹی ٹی)آلات کا استعمال ریل کے انجن کے ڈرائیور اور ٹرین کے آخری ڈبے کے درمیان بات چیت کرنے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹرین سبھی بوگیوں کے ساتھ چلے۔اس آلہ کو گارڈ کی جگہ پر کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جو ٹرین کے پیچھے کی طرف سے بوگیوں یا ڈبوں کے الگ ہونے کی صورت میں انجن کے ڈرائیور کو اشارہ دیتا ہے ۔ای او ٹی ٹی آلے کے ہر ایک سیٹ کی متوقع لاگت تقریباََ10لاکھ روپے ہے۔ٹرین کے ڈبے الگ ہونے کی صورت میں یہ آلہ ڈرائیور کوڈبوں کے الگ ہونے اور پیچھے کے ڈبوں پر بریک لگانے کا اشارہ دے گا ،تاکہ ٹرین کے پیچھے کے حصے کو اس کے آگے کے حصوں سے متصادم ہونے سے بچایا جا سکے ۔ریلوے 1000ای او ٹی ٹی آلے کے ساتھ اس کی شروعات کرے گا اور بعد میں تمام ٹرینوں کے لیے ایسے آلات خریدے جائیں گے۔مجوزہ فریٹ کا ریڈور پر سبھی مال گاڑیاں ای اوٹی ٹی نظام کے ساتھ چلے گی۔اس منصوبے میں شامل ریلوے کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ ہم پہلے مرحلے میں 1000ای او ٹی ٹی آلات خریدنے کے لیے مالی ٹینڈر مدعو کریں گے ۔افسر نے بتایا کہ انجن میں ایک ٹرانس میٹر لگا ہوتا ہے اور ٹرین کے آخری ڈبہ میں ایک رسیور ہوتا ہے، ٹرانس میٹر اور آخری ڈبے کے درمیان باقاعدہ وقفے پر سگنلوں کا تبادلہ ہوتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹرین بغیر کسی رکاوٹ کے چل رہی ہے۔اگر دونوں ڈبوں کے درمیان بات چیت میں رکاوٹ ہوگی ،تو ڈرائیور کو سگنل مل جائے گا کہ ٹرین کے ڈبے الگ ہو گئے ہیں ۔اس سے پہلے ریلوے نے ای او ٹی ٹی نظام کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔1000ٹرینوں میں ای او ٹی ٹی نظام کے موجودہ مالی سال سے شروع ہونے کا امکان ہے۔


Share: